ابنا: اطلاعات کے مطابق دار الحکومت صنعاء کے قريب واقع ارہاب علاقے کے قبيلے نے انقلابيوں ميں شامل ہونے کا اعلان کيا جس کے بعد صالح کے فوجيوں نے اس علاقے پر بمباري کر دي ـ
دوسري جانب انقلابيوں اور صالح کے حامي فوجيوں ميں جھڑپيں جاري ہيں ـ
بدھ کو دار الحکومت صنعاء اور جنوبي شہر تعز ميں ہونے والے تشدد کے واقعات ميں بيس افراد مارے گئے جن ميں مظاہرين، انقلابيوں کے حامي فوجي اور ڈکٹيٹر صالح کے سيکورٹي اہلکار شامل ہيں ـ جاں بحق ہونے والوں ميں ايک خاتون اور اس کا شيرخوار بچہ بھي شامل ہےـ
يمن کے عوام يمني ڈکٹيٹر صالح کي فوري برطرفي کا مطالبہ کر رہے ہيں گذشتہ چند دنوں سے يمني فوج کے ہاتھوں عام شہريوں اور مظاہرين کے قتل عام ميں شدت آگئي ہے سعودي عرب کي فوج بھي يمني عوام کا قتل عام کرنے ميں يمني فوج کا بھر پور ساتھ دے رہي ہے ـ
...........
/169